ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب مکمل ویکسی نیشن والے ہی شاپنگ کر سکیں گے

اب مکمل ویکسی نیشن والے ہی شاپنگ کر سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     محکمہ صحت نے ملک بھر میں شاپنگ مالز جانے والوں کے لیے نیا حکم  نامہ جاری کر دیا، اب  صرف مکمل ویکسی نیشن والے افراد ہی شاپنگ مالز جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے تمام شاپنگ کرنے والے افراد کو   30 ستمبر تک  کی ڈیڈلائن دے دی ہے، اس کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے شاپنگ مالز کا رخ نہیں کر سکیں گے۔شاپنگ مالز  کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی ایسا  شخص مال میں داخل نہ ہو سکے جس کی ویکسی نیشن نہ ہوئی ہو۔

 اس سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک سفرکرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا تھا۔18 سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ قومی ایئرلائن میں سفر نہیں کرسکتے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندورن ملک پروازوں پر سفر کے دوران مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پربھی پابندی عائد کر دی تھی۔

لاہور میں  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر  بینر ز بھی آویزاں کروا دیئے ہیں جس پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر