11 سال سروس والے پی ایم ایس افسروں کو ترقی کیوں نہ مل سکی؟

11 سال سروس والے پی ایم ایس افسروں کو ترقی کیوں نہ مل سکی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گریڈ 18 کی 30 سے زائد اسامیاں خالی۔11 سال سروس رکھنے والے پی ایم ایس افسران کوترقی نہ مل سکی
 رپورٹ کے مطابق 80 سے زائد پی ایم ایس افسران ترقی کے منتظر ہیں  جو گریڈ اٹھارہ میں ترقی کے لئے ٹریننگ بھی مکمل کر چکے ہیں لیکن ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ جو افسرشاہی کی ایلیٹ کلاس ہے ان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن چکا ہے ۔ نادیدہ ہاتھوں کے دباؤ کے باعث ابھی تک پروموشن بورڈ کا اجلاس ہی منعقد نہیں ہوسکا۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے اختیارات بڑھنے پر پروونشل مینجمنٹ سروس میں شمولیت اختیار کرنے  والے نوجوان افسروں  کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا تاہم اب یہ نوجوان افسر مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ اپنے کیڈر میں خالی آسامیاں ہونے کے باوجود ان کی تعیناتی بے جا التوا کا شکار ہیں ۔