عمرہ زائرین خبردار، عمرہ یا نماز کے اجازت نامے کا سکرین شاٹ قابل قبول نہیں

عمرہ زائرین خبردار، عمرہ یا نماز کے اجازت نامے کا سکرین شاٹ قابل قبول نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین سے اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ یا نماز کے اجازت نامے کا سکرین شاٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈرز اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور نماز کے اجازت نامے  حاصل کرسکتے ہیں  ںا پسندیدہ وقت اور تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ عمرہ اور نماز کا اجازت نامے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ امیدوار کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو یا وائرس لگنے پر صحت یاب ہوچکا ہو یا پہلی خوراک لینے پر 14 دن گزر چکے ہوں۔
 وزارت حج نے مزید اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے مقررہ بسوں کے ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں ہے۔عمرہ زائرین اعتمرنا ایپ کے ذریعے براہ راست آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور مکہ مکرمہ استقبالیہ مرکز پہنچ کر بھی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹکٹ کی رقم اے ٹی ایم کے ذریعے بھی ادا کی جاسکتی ہے اور نقد بھی دی جاسکتی ہے۔  اسی طرح اعتمرنا ایپ کے ذریعے خریدے جانے والے ٹکٹوں کا ریکارڈ ایپ میں ٹرانسپورٹ ٹکٹ کے خانے میں نمودار ہوجاتا ہے کبھی اس میں وقت لگ جاتا ہے۔