پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) پولیس اہلکاروں کا مبینہ تشدد، ساٹھ سالہ خاتون کی جان نگل گیا۔ تھانہ باٹا پور کی حدود میں پولیس ریڈ کے دوران ملزم کے اہلخانہ سے پولیس کے ساتھ ہاتھا کے دوران معمر خاتون جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق واہگہ گاؤں میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے پولیس نے چھاپا مارا۔ گرفتاری کے دوران ملزم جعفر کے اہلخانہ کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے نوراں بی بی کو دھکے دیئے جس کے باعث وہ زمین پر گریں اور موقع پر ہی انکی موت ہوگئی۔

ملزم جعفر کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے انکی والدہ نوراں بی بی جاں بحق ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کا تعین کیا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔

انکا کہنا تھا کہ واقعہ میں قصوروار ثابت ہونے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب جہاں پنجاب پولیس جہاں چور ڈاکو پکڑنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، وہیں خواتین کی عزت پامال کرنے والوں پر بھی ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہے۔ لاہور پولیس کو ریپ کیسز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے دوماہ قبل آئی جی نے وارننگ بھی دی تھی، لیکن اس کے باوجود پولیس صرف 27 فیصد ملزمان کو گرفتار کرسکی ہے۔ 

پولیس کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال درج مقدمات میں 358 زیادتی کے ملزمان میں سے صرف 97 گرفتار کیے جاسکے ہیں۔ سخت ہدایات کے باوجود لاہور پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور گرفتاریوں کا تناسب نہ بڑھایا جاسکا۔