(زاہد چوہدری) وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اکتوبر میں میٹرو ٹرین چلانے کی خوشخبری دے دی ۔
ایوان وزیر اعلٰی میں پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میٹرو ٹرین کو اکتوبر میں فعال کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے۔
دوسری جانب شہر میں اورینج لائن پراجیکٹ کو چلانے کیلئےاب نئی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔عاصم باجوہ کے ٹویٹ کے مطابق اورینج لائن ٹرین میں 250 نئی بھرتیاں کیں جائیں گی۔اورینج لائن ٹرین کے 59 ٹرین آپریٹر بھی بھرتی کیے جائیں گے ۔مینجر آپریشن ، آیچ آر ، اکاؤنٹس سمیت دیگر انتظامی عملہ بھی بھرتی ہو گا۔اورینج لائن ٹرین میں پانچ گروپ کیپٹن بھی بھرتی کیے جائیں گے ۔
اورینج ٹرین کے آپریشن نے مینٹی ننس پر انجینئرز بھی بھرتی ہوں گے ۔ٹریک ٹرینرز ، انجئینرز اور سگنل سمیت دیگر ونگز میں بھی عملے کی بھرتی ہو گی ۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ جلد ان بھرتیوں پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔