محکمہ پرائمری ہیلتھ میں بڑے پیمانے پر تبادلے

محکمہ پرائمری ہیلتھ میں بڑے پیمانے پر تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ میں بڑے پیمانے پر تبادلے، شہر کے 43 میڈیکل آفیسرز کو محکمہ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں۔ شہر کے 43 میڈیکل آفیسرز کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ قلعہ گجر سنگھ ہسپتال کے ڈاکٹر محمد کاشف، آر ایچ سی رائے ونڈ ڈاکٹر امین، گورنمنٹ ڈسپنسری ڈاکٹر محسن طاہر اور آئی ڈی ایچ ہسپتال کے ڈاکٹر حفیظ کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح میاں میر ہسپتال کے ڈاکٹر شاہ رخ، ڈاکٹر عمار، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر مجید، ڈاکٹر شعیب اور ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ کر دیا گیا۔ غازی آباد ہسپتال کے ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر احمد سلمان سمیت دیگر میڈیکل آفیسرز تبدیل کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ میں تقرریوں کا معاملہ پر 20 ایڈیشنل پرنسپل وومن میڈیکل آفیسر کو پرنسپل وومن میڈیکل آفیسرز کی پوسٹ پر تقرری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 20 ایڈیشنل پرنسپل وومن میڈیکل آفیسر کو ایک ہفتے میں اے سی آرز جمع کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں واضع بتایا گیا کہ اے سی آرز بروقت جمع نا کروانے پر تقرری روک دی جائے گی۔