ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناواں کے علاقے میں افسوسناک واقعہ

مناواں کے علاقے میں افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) مناواں کے علاقے میں زیر تعمیر دو منزلہ عمارت گر جانے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے، پانچ افراد کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

( سٹی 42 ) مناواں میں زیرتعمیرعمارت زمین بوس ہونے کے باعث آٹھ مزدور ملبے تلے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے پانچ زخمیوں کو زندہ نکال کرہسپتال منتقل کردیا جبکہ حادثے میں تين مزدور جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں 25 سالہ محمد حسین 36 سالہ علامہ عبدالرشید سید 40 سالہ مجید، 35 سالہ عرفان اور 38 سالہ ناصر شامل ہیں۔

ناقص مٹیرل کے استعمال کے باعث دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، افسوسناک واقعہ مناواں میں پیش آیا۔ جہاں اڑھائی مرلہ زمین پر دوسری منزل کی چھت بنانے کےدوران اچانک پوری عمارت ڈھیر ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کرین کی مدد سے ملبہ ہٹا کر پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ اس افسوسناک تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔

اے سی شالیمار مہدی اور ڈی ایس پی مناواں زکریا بھی موقع پر پہنچے جن کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاںں بحق ہونے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔