ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے ایک اور شاندار خبر

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے ایک اور شاندار خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)گاڑیوں کی رجسٹریشن کا بائیو میٹر ک سسٹم،ملک کےکسی بھی حصے سےنادرا دفاتر اور منظور شدہ فرنچائز کےذریعہ رجسٹریشن کی سہولت ہوگی،ڈی جی محکمہ ایکسائزچودھری مسعود الحق کا کہنا ہے کہ کم فیس کا حامل سسٹم چھ ماہ میں لانچ کردیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق قوانین میں ترامیم کےبعدگاڑیوں کی ٹرانسفر کے لئےبائیومیٹرک سسٹم کی منظوری دے دی گئی،محکمہ ایکسائزنےسسٹم لانچ کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردیں،اس حوالے سےڈی جی ایکسائزچوہدری مسعودالحق کا کہنا ہےکہ شہری نادرایاکسی موبائل فرنچائزسےبائیومیٹرک تصدیق کراسکیں گے،جسکے لیےنادرایا کسی دیگر موبائل کمپنی سےجلدمعاہدہ ہوگا۔

ان کاکہناتھا کہ مالکان کوسہولت دینے کے لئے ایکسائزدفاترمیں بھی مشینیں موجودہوں گی،ٹرانسفرکےلیے مالک کسی بھی علاقےمیں تصدیق کراسکےگا،اسلام آبادمیں شروع سسٹم کے لئےسلپ ہی لیکرجاناپڑتی ہےجبکہ یہاں سسٹم میں فوری اپڈیٹ ہوجائےگی۔

ڈی جی ایکسائزچوہدری مسعودالحق کا مزید کہنا تھا کہ بڑی کمپنیوں،بینکوں کورجسٹریشن اورٹرانسفرکے لئےنمائندہ مقرکرناہوگا،گاڑی مالک کےفوت ہونےپرعدالتی ڈگری ضروری ہوگی،کمپنی سےبائیومیٹرک کی فیس ٹرانسفرفارم سے کم ہوگی،بائیومیٹرک تصدیق کےبعدٹی اوفارم ختم کردیاجائےگا۔محکمہ ایکسائز پی آئی ٹی بی کےساتھ ملکرجلدسسٹم لانچ کرے گا،جو کہ 6ماہ تک مکمل فعال ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھاجس میں  گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئےبائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دی گئی، جس کے تحت ٹرانسفر آرڈرفارم کی بجائے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی جبکہ پنجاب موٹر وہیکلز رولز1969میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

 شہریوں کومحکمہ ایکسائز وٹیکسیشن کےدفاترکےچکرلگانےسےنجات ملےگی، شہری نادرا اور ایکسائز دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیق سے رجسٹریشن کراسکیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer