مسلم لیگ ن میٹرو بس ملازمین کی آواز بن گئی

مسلم لیگ ن میٹرو بس ملازمین کی آواز بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : مسلم لیگ ن میٹرو بس ملازمین کی آواز بن گئی ۔میٹروبس ملازمین کوچھ ماہ سےتنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے قرارداد جمع کرادی گئی ،لیگی ایم پی اے سمیرا کومل نے قرارداد میں میٹرو بس ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتے ہوئےکہاکہ میٹرو بس ملازمین کو چھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ، میٹرو بس ملازمین تین روز سے سراپا احتجاج ہیں۔انتظامیہ تنخواہیں مانگنے والے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہی ہے اور کلمہ چوک اسٹیشن سے شاہدرہ تک مسافروں کو ٹکٹیں دینے کا عمل معطل رہنے سے پلیٹ فارم ویران ہو گئے ہیں جبکہ متعدد مسافر ٹکٹس نہ ملنے پر مایوس ہو کر واپس لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کوفوری تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔

 
دوسری جانب رسوائے زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کی جانب سے دوبارہ پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اعلان کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔
 
لیگی ایم پی اےحناپرویزبٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا ہے کہ رسوائے زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کی جانب سے دوبارہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

قرار داد کے متن کے مطابق بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین کی انتظامیہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کر رہی ہے۔ ایسے اقدامات مسلم ممالک اور مغربی ممالک کی عوام میں نفرت کا بیج بونے کے مترادف ہیں۔ قرارداد میں حنا پرویز بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اُٹھایا جائے، تمام اسلامی ممالک کے حکمران گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے قبل یکجا ہوں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer