ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف کی مشکلات بڑھ گئیں، ایک اور نیا کیس کھل گیا

خواجہ آصف کی مشکلات بڑھ گئیں، ایک اور نیا کیس کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب کا ایک اور کیس کھل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی مشکلات کمی ہونے کی بجائے اور بڑھ گئیں ،ان کے خلاف نیب کا ایک اور کیس کھل گیا۔قومی احتساب بیورو( نیب) نے بیرون ملک چاول کی برآمدات میں مشتبہ ٹرانزیکشنز کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ خواجہ آصف کی مبینہ کمپنی طارق میر اینڈ کمپنی کے لائسنس پر کاروباری تفصیلات طلب کرلیں گئیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ نیب کی جانب سے طارق اینڈ کمپنی سے برآمدات کا کاروبار کرنے والے تمام افراد طلب کیاگیا۔طارق میر اینڈ کمپنی خواجہ آصف اینڈ فیملی کی ملکیت ہے۔ نیب نے محمد عثمان، انوار الرحمان سمیت دیگر شامل تفتیش افراد کو آج طلب کر رکھا ہے۔ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کے اکاؤنٹ سے 5اعشاریہ 3 ملین روپے ٹرانسفر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر نیب نے کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن سکینڈل میں خواجہ آصف کی اہلیہ ایم این اے مسرت آصف خواجہ اور بیٹا خواجہ اسد آصف کوطلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے،قبل ازیں سابق وزیرادفاع سیالکوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے، خواجہ آصف نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے تک سوالوں کے جواب دئیے۔

خواجہ آصف اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور حصول کے بارے تسلی بخش جواب نہ دے سکے جبکہ بیشتر سوالوں کے جواب پر خواجہ آصف نے لاعلمی کا اظہار کیاتھا، خواجہ آصف سے 137 کنال اراضی کی فروخت کے حوالے سے سولات کئے گئے جس پر جواب میں کہا گیا کہ نیب کو جو ریکارڈ دیا اس میں ساری تفصیل ہے۔

فروخت کی تمام دستاوزات مکمل کرنے پر ہی اراضی فروخت کی۔ ہائوسنگ سوسائٹی میں جو انوسٹمینٹ کی وہ اپنی جمع پونجی لگائی جس کی تفصیل الیکشن کمیشن کے گوشوارں میں بھی ہے. خواجہ آصف نے مزید جواب دیاکہ میرے پاس جو ریکارڈ ہے وہ بالکل مکمل اور درست ہے، آپ مزید تصدیق کروا لیں۔

دوسری جانب نیب نے لیگی رہنما راناثنا اللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس 10 ستمبر میں طلب کیا ہے،راناثنا اللہ کو دن 10 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer