( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا فیروزپور روڈ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، نشتر کالونی سے گجومتہ تک فیروزپور روڈ کی سروس روڈ سے تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں۔
فیروزپور روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے کی۔ زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سپیشل سکواڈ اور نشترزون انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن میں تجاوزات قبضے لیں۔ سروس روڈ پر دکانوں اور پلازوں کے باہر سے کاؤنٹرز، پھٹے اور جنگلے قبضے میں لیے گئے جبکہ دکانوں کے باہر تعمیر کیے گئے پختہ تھڑے مسمار کردیئے گئے۔
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف مہم تمام زونز میں جاری ہے۔