‘‘پاکستان کی طرف سے جنگ کی کبھی پہل نہیں ہوگی’’

‘‘پاکستان کی طرف سے جنگ کی کبھی پہل نہیں ہوگی’’
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی مگر امن کی جتنی بھی کوشش کی اُتنا ہی اُلٹ ہوا۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ سیکھ کنونشن میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت وفاقی و صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سکھوں کے ویزوں کے مسائل حل کریں گے اور آسانیاں پیدا کریں گے، پہلے پاکستان آنے والوں کیلئے مشکلات تھیں، اب کوشش کریں گے کہ آپکو ائیرپورٹ پر ویزہ ملے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی دفعہ بھارت کرکٹ کھیلنے گیا تو بہت عزت ملی، وزیراعظم بننے کے بعد بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی اور نریندرمودی کو کہا کہ ہمارے مسائل ایک جیسے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرسکتے ہیں، جنگ سے مسئلے حل نہیں ہوتے بڑھتے ہیں۔ہماری طرف سے کبھی پہل نہیں ہوگی، 80 لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے، آرایس ایس سے ہندوستان کو خود خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت میں گائے کا گوشت کھانے والوں کو قتل کیا جارہا، بھارت نے27 روز سے کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے، امن کی جتنی بھی کوشش کی اُتنا ہی اُلٹ ہوا۔ انہوں نے کہا کلائمیٹ چینج کا بہت بڑا عذاب آنے والا ہے، وقت پر کچھ نہ کیا تو دریاؤں میں پانی کم ہوجائےگا۔

وزیراعظم نے سکھوں کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں آپ کو تمام سہولیات دی جائیں گی، انہوں نے سکھوں کو کہا کہ بابا گرونانک کی سالگرہ ہم آپ کیساتھ ملکر منائیں گے۔