ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامعلوم افراد دو ماہ کی نومولود بچی کو پھینک کر فرار

نامعلوم افراد دو ماہ کی نومولود بچی کو پھینک کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) کوئی ترسے گھر میں بیٹی کی رحمت کو تو کوئی رحمتیں سڑک پر چھوڑ جائے، نیازی چوک راوی روڈ کے علاقہ میں نامعلوم افراد دو ماہ کی نومولود بچی کو بے یارو مددگار سڑک پر پھینک کے فرار، پولیس نے بچی کو ایدھی سینٹر کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق راوی روڈ کے علاقے میں ٹریفک وارڈنز کو دو ماہ کی نومولود بچی ملی جسے انھوں نے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لیکر ایدھی سینٹر کے سپرد کیا تاکہ بچی کی بہترین پرورش ہوسکے۔ ایدھی سینٹر نے نومولود بچی کو گرین ٹاؤن بکقین ایدھی ہومز میں منتقل کر کے اسکی دیکھ بحال شروع کر دی ہے۔

ایدھی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت کچھ بہتر نہیں ہے جس کی وجہ سے اسکا علاج معالجہ کیا جائے گا، حالت بہتر ہونے پر بچی کو کراچی ایدھی ہومز میں منتقل کردیا جائے گا۔