( سٹی 42 ) نجی سکول نے ننھے پھول کو نگل لیا، ٹوٹا ہوا جھولا معصوم معیز کو موت کی وادی میں لے گیا، سکول انتظامیہ کی غفلت نے بچے کی جان لے لی۔
مزنگ میں دی چلڈرن کمپلیکس سکول انتظامیہ کی لاپرواہی سے ساڑھے چار سالہ معیز دم توڑ گیا۔ بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال دیر سے پہنچایا گیا اور سکول کی جانب سے انہیں کوئی اطلاع بھی نہ دی گئی۔ 26 اگست کو چار سالہ مغیز سکول میں کھیلتے ہوئے جھولے سے گر کر شدید زخمی ہو گیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گنگا رام ہسپتال میں بچہ مردہ حالت میں لایا گیا، بچے کے والد کا کہنا تھا کہ سکول میں نہ سیکورٹی گارڈ ہیں اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔
پولیس نے معیز کے والد کی درخواست پر سکول مالک اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سکول کو تالے لگا کر فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔