محکمہ ایکسائز کا تین ماہ تعطل کے بعد سمارٹ کارڈز کا اجرا دوبارہ شروع

محکمہ ایکسائز کا تین ماہ تعطل کے بعد سمارٹ کارڈز کا اجرا دوبارہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محکمہ ایکسائز نے تین ماہ کے تعطل کے بعد سمارٹ کارڈز کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا، سات لاکھ زیر التوا کارڈز میں سے ابتدائی طور پر40 ہزار کارڈز جاری کئے جائیں گے، ایڈیشنل ڈی جی ایکسائزکا ڈیڑھ ماہ میں صورتحال معمول پر لانے کا دعویٰ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں پچھلے تین ماہ سے بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ساڑھے سات لاکھ سمارٹ کارڈز تاخیرکاشکارہیں جس کی وجہ سے ایکسائز دفاترمیں گاڑیوں کی فائلوں کے ڈیڑھ لگ گئے ہیں۔ گزشہ روز کارڈز بنانے والی کمپنی کو کارڈز کا سکیورٹی فیچرڈ لیمینیشن پیپرموصول ہوگیا، ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ روزانہ 40 ہزارکے قریب سمارٹ کارڈز تیارکرکے متعلقہ اضلاع کو بھجوائیں گے اور ڈیڑھ ماہ میں تاخیرکا شکارکارڈز بھجوا دیے جائیں گے۔

تاخیرکا شکار سمارٹ کارڈز متعلقہ اضلاع سے فائل کے ساتھ مالکان کوبھجوا دیئے جائیں گے، اس کے بعد پنجاب بھر میں گاڑی مالکان کوسمارٹ کارڈ 3 سے پانچ روز میں موصول ہوجائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer