سرکاری سکول اساتذہ کے کوائف جمع کرانے کی ڈیڈلائن مکمل

سرکاری سکول اساتذہ کے کوائف جمع کرانے کی ڈیڈلائن مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  محکمہ سکول ایجوکیشن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پراپ لوڈنگ کی آخری تاریخ گزرنے کے بعدویب سائٹ کو لاک کر دیا گیا، 3 لاکھ 19 ہزار اساتذہ مقررہ تاریخ تک کوائف جمع کراسکے،6 ہزار سات سو اساتذہ کے کوائف جمع ہونا ابھی بھی باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کو رات 12 بجے ڈیٹا انٹری کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد لاک کر دیا گیا، اب اساتذہ اور سکول ہیڈز بھی اندراج کئے گئے کوائف میں تبدیلی نہیں کر پائیں گے۔

کسی بھی تبدیلی یا کوائف کی درستگی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تحریری طور پر درخواست دینا ہوگی، تاریخ گزرنے کے بعد بھی سینکڑوں اساتذہ کے کوائف ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں درج نہیں ہوسکے۔ ابھی تک 3 لاکھ 19 ہزار اساتذہ نے کوائف جمع کرائے گئے،6 ہزار سات سو اساتذہ کے کوائف ابھی بھی جمع کرانا باقی ہیں۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق آخری تاریخ گزرنے کے بعد جن اساتذہ نے اپنے کوائف کا اندراج نہیں کیا ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer