ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کے ججزاور وکلاکےمابین پہلےگالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہائیکورٹ کے ججزاور وکلاکےمابین پہلےگالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور وکلاء کے درمیان پہلے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاورعلی، دیگر ججز اور مرد و خواتین وکلاء نےحصہ لیا، چیف جسٹس نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ 
لاہورہائیکورٹ بار کی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین سید معظم علی شاہ نے ٹورنامنٹ کا اہتمام رائل پام کے گراونڈ میں کیا۔چیف جسٹس نے پوزیشن حاصل کرنے پر جسٹس محمد امیر بھٹی ، جسٹس عابد عزیز شیخ،شازب مسعود، سید معظم علی شاہ ،رابعہ باجوہ، ماہین قاسم سمیت دیگر میں ٹرافیاں تقسیم کیں, چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کاسٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ججز اور وکلاء کے تعلقات جتنے اچھے ہوں گے اتنا ہی انصاف کے لئے بہتر ہوگا ،انکے درمیان دوستانہ مقابلے جاری رہنے چاہیں ۔ جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس عابد عزیز شیخ سمیت دیگر ججز اور وکلاء سید معظم علی شاہ ، تفضل حیدر رضوی ،سلمان منصور ،خالد خان ، نصر احمد اور دیگر وکلا نے بھی میچ کھیلا،انکا کہنا تھاکہ ججز اور وکلاء کے درمیان میچز کا انعقاد اچھا اقدام ہے ،ججز سے کھل کر کھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔
رابعہ باجوہ ، خدیجہ بخاری ، فاطمہ بخاری ، ماہین سمیت دیگرخواتین وکلاء نے بھی گالف کھیلتے ہوئے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا،ان کا کہناتھا کہ اس طرح کے مقابلوں سے ذہنی تھکاوٹ ختم اور تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer