پنجاب رینجرز کی جانب سےشجر کاری مہم کا آغاز

پنجاب رینجرز کی جانب سےشجر کاری مہم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: شجر کاری کے قومی دن کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب 14 ونگ کی جانب سے گوئینڈ بارڈر پر شجر کاری کی گئی ، ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل رضوان نے پودے لگائے۔
تفصیلات کےمطابق گوئینڈ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب 14 ونگ کی جانب سے شجرکاری کے قومی دن کے موقع پر پودے لگائے گئے، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل رضوان سمیت رینجرز جوانوں نے مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پرلیفٹیننٹ کرنل رضوان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر 14 ونگ میں 2000 پودے لگائے جائیں گے ، مون سون میں انہوں نے 15000 پودے لگائے۔
ونگ کمانڈرکا مزید کہنا تھا کہ ماحول کو خوشگوار بنانے کے لئے درخت بہت ضروری ہیں، زمین اور علاقے کی مناسبت سے پودے لگائے جا رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer