حکومت نے غریب عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا

حکومت نے غریب عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا
کیپشن: City42 - Public
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نئی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر گیس بم گرا دیا۔لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیکفیشن بھی اوگرا نے جاری کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر50 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1613 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح کمرشل سلنڈر 206 روپے مہنگا ہوکر 6080روپے کا ہوگیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پالیسی 2016 کا ازسرنو جائزہ لینے تک قیمتوں میں یونہی اضافہ ہوتا رہے گا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن قیمتوں میں اضافے کے سرا سر خلاف ہے۔

دوسری جانب صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer