اسٹیج اداکاراؤں کیخلاف بیان بازی فیاض الحسن چوہان کو مہنگی پڑگئی

اسٹیج اداکاراؤں کیخلاف بیان بازی فیاض الحسن چوہان کو مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اسٹیج اداکاراؤں کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے والے صوبائی وزیر اطلاعات کی پکڑ ہوگئی۔ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کرتے ہوئے آئندہ احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکاراؤں کے خلاف بیان بازی فیاض الحسن چوہان کو مہنگی پڑگئی۔ قابل اعتراض گفتگو اور میڈیا کے ساتھ جارحانہ رویہ اپنانے پر وزیراعظم نے فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کردی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کو کہا کہ بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ کسی بھی شہری کی تذلیل یا تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہرطبقہ قابلِ قدر ہے، اسے عزت دیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فیاض الحسن چوہان نے اسٹیج اداکارہ نرگَس اور میگھا کیخلاف نازیبا گفتگو کی تھی۔ خبر نشر ہونے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات کو ہر طرف سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وزیر صاحب کو معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer