ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کی بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے نئی حکمت عملی تیار

لیسکو کی بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے نئی حکمت عملی تیار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)لیسکو نے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا، کمپنی نے دو ارب کی لاگت سے ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں اکاون ہزار جدید میٹرز لگانے کی منظوری دیدی۔
لیسکو نے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر پراجیکٹ کے تحت جدید میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے لئے ابتدائی طور پر اکاون ہزار جدید میٹر خریدنے کی منظوری دیدی گئی ہے، کمپنی نے بیالیس ہزار روپے فی میٹر خریداری کا پرچیز آرڈر جاری کر دیا ہے جس کی مدد سے مجموعی طور پر دو ارب دس کروڑ روپے کی لاگت سے جدید میٹرز کی خریداری کی جائیگی ،جدیدمیٹرز کو ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں نصب کر کے پراجیکٹ کا آغاز ہو گا ، آئندہ سال مارچ میں جدید میٹرز نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا جائیگا اور صارفین کو مفت جدید میٹرز کی تنصیب کر کے دی جائیگی۔

Ansa Awais

Content Writer