کو مل اسلم :موسمی تاثرات میں بہتری،درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34ڈگری تک جاسکتاہے،جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا ۔
اس کے علاوہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح183ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ 190، یو ایس قونصلیٹ میں شرح182ریکارڈکی گئی ،جبکہ فیز 8 ڈی ایچ اے 174،مال روڈپرشرح171ریکارڈکی گئی ہے۔