ویب ڈیسک: جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ ہسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ دو چھٹیوں کے باعث بلدیہ کا سرٹیفیکیٹ پیر کو ملے گا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ کی جانب سے بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہے، اس لئے عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے کلیئرنس پیر کو ملے گی۔
ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ حکام سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرسکتے اور جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی لہٰذا پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمر شریف کی میت پاکستان لانے کیلئےکمرشل پرواز یا پھر ائیر ایمبولنس استعمال ہوگی جبکہ ممکنہ طور پر عمرشریف کی تدفین منگل کے روز ہوسکتی ہے۔