ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر شریف کے انتقال پر کرکٹرز کا اظہار افسوس

Cricketers are also saddened by the death of Omar Sharif
کیپشن: Pakistani Crickters
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج  بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی افسردہ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرشریف کو کھونےکا بہت دکھ ہے، وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پاکستان شوبز کا بڑا نام تھے، ان کی کمی کو پوئی پورا نہیں کر سکتا۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کامیڈی کے بادشاہ تھے، محمد حفیظ نے عمر شریف  کے اہل خانہ اور تمام مداحوں سے تعزیت کی۔

خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج  بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر