پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق اہم خبر

 Accreditation Committee Inactive
کیپشن: universities
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو ریگولیٹ کرنے والی کمیٹی غیر فعال، پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے ایکریڈیشن کمیٹی چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے اور ممبران کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو ریگولیٹ کرنے والی کمیٹی غیر فعال ہے، پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کی ایکریڈیشن کمیٹی چار مہینوں سے غیر فعال ہے، چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر خالد آفتاب کے استعفیٰ کے بعد نیا چیئرمین تاحال تعینات نہ ہو سکا۔

ڈاکٹر خالد آفتاب نے بیوروکریسی کی بے جا مداخلت کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، استعفیٰ قبول ہونے کے چار ماہ بعد بھی نئے چیئرمین کی تقرری نہیں ہو سکی ،جبکہ کمیٹی کی ممبر مسز نازش عطاء اللہ نے بھی استعفی دے دیا تھا۔

ایکریڈیشن کمیٹی کے نئے چیئرمین کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی تاہم وزیر اعلیٰ نے چیئرمین ایکریڈیشن کمیٹی کیلئے تاحال سمری کی منظوری نہیں دی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer