ویب ڈیسک : برطانیہ میں جاری پٹرول کی عدم دستیابی کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے پیر سے برطانوی فوج مدد کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں تقریباﹰ دو سو فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا، جن میں ایک سو فوجی ٹرک ڈرائیور کے فرائض انجام دیں گے۔ برطانیہ میں پچھلے کئی دنوں سے پٹرول سپلائی کی قلت کے باعث ملک بھر کے پٹرول پمپس پر عوام کی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد ایسے لگ بھگ ایک لاکھ ٹرک ڈرائیور برطانیہ چھوڑ چکے ہیں، جو پٹرول سپلائی کی سہولت کو ممکن بناتے تھے۔ لندن حکومت کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد پٹرول کا ذخیرہ بھی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے بحران کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے برطانوی حکومت نے پیٹرول کے بحران پر قابو پانے کیلئے آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے فوج سے ڈرائیورز مانگ لئے گئے تھے تاکہ پیٹرول کی عدم دستیابی سے متعلق جو مسائل ہیں ان کو کنٹرول کیا جاسکے ۔