ویب ڈیسک: شادی بیاہ کی تقریبات پر دلچسپ اور انوکھے قصے تو سننے میں آتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہوگا کہ دلہن نے سی سی ٹی وی دیکھی اور تقریب میں شرکت کرنے والی خاتون کو زیادہ کیک کھانے پر بل بھیج دیا ہو۔
ایک خاتون نے امریکی ویب سائٹ پر اپنا تجربہ شیئر کیا اور واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا۔خاتون نے جو اسکرین شاٹ شیئر کیا اس میں دلہن نے انہیں سی سی ٹی ویڈیو بھیج کر تفصیل بتائی۔ دلہن نے کہا کہ ہم ویڈیو دیکھ رہے تھے کہ ہمیں محسوس ہوا آپ نے شادی میں کیک کے دو ٹکڑے کھائے تھے۔
دلہن نےخاتون کو اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ تقریب میں موجود ہر مہمان کیک کے ہر ٹکڑے کی ادائیگی کرے گا لیکن ویڈیو میں آپ کو دو ٹکڑے کھاتے دیکھا گیا جب کہ آپ نے صرف ایک کے ہی پیسے دیے۔دلہن نے مزید کہا کہ کیا آپ 3.66 (846 پاکستانی روپے) پاؤنڈز مجھے جلد از جلد بھیج سکتی ہیں؟
سوشل میڈیا پر مذکورہ اسکرین شاٹ وائرل ہے جس پر کچھ صارفین دلہن کے اس عمل کو سراہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یوں کھانا ضائع ہونے سے بھی بچ جائے گا جب کہ دوسری جانب کچھ افراد دلہن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔