ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر آئے دن اداکاروں اور دیگر سلیبریٹیز کے ہمشکل وائرل ہوتے ہیں جن میں اس حد تک مماثلت دیکھی جاتی ہے کہ آنکھ یقین نہیں کر پاتی۔
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بھی ہمشکل کی تصاویر گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔ماڈل و اداکارہ علینہ رائے کا تعلق ممبئی سے ہے جو کترینہ کی ہم شکل ہیں۔
علینہ رائے کی پہلی بار کترینہ سے مماثلت رکھتی تصاویر تقریباً تین برس قبل منظر عام پر آئی تھیں اور اب ان کی تصاویر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔بھارتی میڈیا کو ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں علینہ رائے نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کترینہ سے مشابہت رکھتی ہیں۔
علینہ رائے کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا میں کیٹ جیسی دکھائی دیتی ہوں، جب مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کو فلموں میں کام کرتا دیکھتے ہیں تو ان سے بہت سے لوگوں کو منسلک کرلیتے ہیں۔ امید ہے آئندہ کچھ سالوں میں میں اپنی پہچان بنالوں گی۔