ویب ڈیسک: یورپ میں شراب نوشی ترک کرنیوالا مریض ایک مصیبت سے نکل کر دوسری میں پھنس گیا، شراب چھوڑی تو کیلیں اور پیچ نگلنے شروع کردیئے، آپریشن کرکے ڈاکٹر کو ایک کلو وزنی نٹ بولٹ پیچ اور کیل نکالنے پڑے ۔
رپورٹ کے مطابق مریض کو شراب چھوڑنے کےبعد لوہے کی چیزیں کھانے کی عادت ہوگئی تھی۔ مریض کو پیٹ میں شدید درد ہونے پر کلائیپیڈا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ معدے کے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ ان کے جسم میں 10 سینٹی میٹر (چار انچ) کے کچھ دھاتی ٹکڑے موجود تھے۔ جس پر سرجنز نے ان کے آپریشن کا فیصلہ کیا لیکن جب معدہ کھولا گیا تو اس میں درجنوں کیل نٹ بولٹ اور لوہے کے ٹکڑے موجود تھے۔ ڈاکٹرز نے یہ سب ان کے معدے سےنکال دیا جس کےبعد اب مریض کی حالت بہتری کی طرف گامزن ہے۔