ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیڑولیم مصنوعات کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

Petroleum Goods Prices in Pakistan
کیپشن: Petroleum Goods
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور مہنگائی کی بڑھتی رفتار  کے باوجود پاکستان میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے پر پیڑولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ستمبر دوہزار بیس کے مقابلے ستمبر دوہزار اکیس میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں چھبیس فیصد کا اضافہ ہوا۔
ڈالر کی اونچی اڑان اور پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگاہونے کےباوجود فروخت کم نہ ہوسکی، ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ستمبر 2020 کے مقابلے 26 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال ستمبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت انیس لاکھ تیس ہزار میٹرک ٹن رہی جبکہ رواں سال پہلے سہہ ماہی میں فروخت اٹھاون لاکھ نوے ہزارمیٹرک ٹن رہی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی سب سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ ستمبر 2020 کے مقابلے رواں سال ستمبر میں پیٹرول کی فروخت میں 23 فیصد اور ڈیزل کی فروخت میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔
معاشی سرگرمیاں بڑھنے،کار اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بھی بڑھی ہے، ساتھ ہی ملک میں سی این جی کی قیمت میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب بھی بڑھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 کے مقابلے ستمبر  2021 میں فرنس آئل کی فروخت8 فیصد اضافے سے4 لاکھ میٹرک ٹن پر جا پہنچی ہے جبکہ ستمبر 2021 میں پی ایس او کی فروخت39 فیصد اضافے سے 10 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer