نجف سے لاہور آنیوالے زائرین لاہورایئرپورٹ پرسراپا احتجاج

lahore airport passenger protest
کیپشن: lahore airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نجف سے لاہور آنیوالے زائرین کو قرنطینہ کرنے کا معاملہ،زائرین کا احتجاج،مسافروں کا ہوٹلوں میں جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر دھرنا دے دیا جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  نجف،بغدادسےآئےمسافروں کا24گھنٹےقرنطینہ لازم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  نجف سے 250سےزائدمسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 9462 سےلاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے ،لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے  ویکسین لگوانےریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کےباوجود گھرنہ جانےکی اجات دینےپرانتظامیہ کیخلاف زائرین نے احتجاج  شروع کردیا۔ ذارئع کےمطابق  لاہورایئرپورٹ پہنچنے پر تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، ویکسین لگوانےریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کےباوجودائیرپورٹ پرروک لیا گیا ، مسافروں کا کہنا ہے کہ  ذاتی خرچ پر مہنگے ہوٹلوں میں قرنطینہ کرنے کا کہا جا رہاہے،گھر جانے کی  

مسافروں کا ہوٹلوں میں جانے سے انکارائیرپورٹ پر دھرنا دے دیا جس پر  اے ایس ایف حکام اور ضلعی انتظامیہ کی زائرین سے مذاکرات کی کوشش۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  نجف،بغدادسےآئےمسافروں کا24گھنٹےقرنطینہ لازم ہے، کورونا کی منفی رپورٹ پرزائرین کوگھرجانےکی اجازت ہوگی،ایئرپورٹ  حکام کا کہنا ہے کہ  کورونا مثبت آنے والےمسافرکو 14روزتک قرنطینہ رہنا ہو گا،ایئرلائنزاورایئرپورٹ انتظامیہ این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد کی پابندہیں۔