ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی ایس آنرز کی کلاسز شروع کرنیکا فیصلہ منسوخ

بی ایس آنرز کی کلاسز شروع کرنیکا فیصلہ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) کینئرڈ کالج نے پانچ اکتوبر سے بی ایس آنرز کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا، بی ایس آنرز کی کلاسز دسمبر تک آن لائن منعقد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔  

کینئرڈ کالج نے کلاسز شروع کرنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی کلاسز کا آغاز بارہ اکتوبر سے ہوگا یہ کلاسز رول نمبرز کی بنیاد پر متبادل ہفتوں میں منعقد کی جائیں گی۔ انٹرمیڈیٹ کی طالبات کے لیے ہاسٹلز گیارہ اکتوبر سے کھول دیے جائیں گے۔

کینئرڈ کالج فیز تھری میں فرسٹ ایئر میں داخل ہونے والی طالبات کے لیے کلاسز کا اجراء ستائیس اکتوبر سے کرے گا جبکہ فرسٹ ایئر کی طالبات کے لیے ہاسٹلز چھبیس اکتوبر سے کھولے جائیں گے۔ کینئرڈ کالج نے بی ایس آنرز کی طالبات کو ہدایات کی ہیں کہ وہ آن لائن کلاسز میں شرکت کریں یہ کلاسز گیارہ دسمبر تک منعقد ہوں گی جس کے بعد طالبات کا امتحان لیا جائے گا۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق کالج میں کلاسز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بی ایس آنرز کی کلاسز پانچ اکتوبر سے آن کیمپس شروع کرنے کا فیصلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔