صوبائی وزیر صحت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں آسامیاں جلد از جلد مکمل کرانے کی ہدایت کردی

صوبائی وزیر صحت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں آسامیاں جلد از جلد مکمل کرانے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس،ٹیچنگ ہسپتالوں میں آسامیاں جلد از جلد مکمل کرانے کی ہدایت۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹر نبیل اعوان ،سپیشل سیکرٹری سلوت سعید،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر،ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی ڈاکٹر خالد رندھاوا،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان خان ودیگر افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی،مِڈ وائفری اور نرسنگ پوسٹ گریجوایٹ انسٹی ٹیوٹ،ڈینٹل کالج،ٹریننگ پروگرام اور نصاب کا جائزہ لیا،  وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمرنے صوبائی وزیر صحت کو تمام منصوبہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کو جلدعوام کیلئے کھول دیاجائے گا،  راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں بہترین تربیتی کورسز کروائے جارہے ہیں، راولپنڈی میں نیاڈینٹل کالج بھی بنایاجائے گا۔ راولپنڈی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مِڈوائفری اور نرسنگ پوسٹ گریجوایٹ انسٹی ٹیوٹ کی ہدایت کردی گئی ہے۔

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں فیکلٹی کی تعدادمکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

Shazia Bashir

Content Writer