پنجاب میں کتنی نئی یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں؟ راجہ یاسر ہمایوں نے بتادیا

پنجاب میں کتنی نئی یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں؟ راجہ یاسر ہمایوں نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہےکہ نواز شریف کی تقریر کےبعد بہت سے لیگی اراکین اسمبلی خود کوپارٹی سےالگ کرنا چاہتےہیں،بہت سارے ن لیگی اراکین رابطےمیں ہیں۔

نوے شاہراہِ قائداعظم پر 2سالہ تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے صوبائی وزراء تعلیم راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹر مراد راس نے پریس کانفرنس کی، دونوں وزراء نے پریس کانفرنس کے دوران ماسک نہ پہنا اور نہ ہی کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی فاصلہ قائم رکھا۔

پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ دوسالوں میں بجٹ کی کمی کا سامنا تھا، وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ اگلے سال ایجوکیشن کا بجٹ زیادہ کریں گے۔

نواز شریف کی تقریر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے بہت سے اراکین نواز شریف کی تقریر کے بعد انہیں چھوڑنا چاہتے ہیں اوروہ ان سے رابطے میں ہیں۔

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن نے  کہا کہ پنجاب میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے سات نئی یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں، یکساں نظام تعلیم کا روڈ میپ تیار کرلیا ہے، تعلیمی بورڈز میں نمبروں کی بجائے گریڈنگ کا نظام لا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز ڈاکٹرمراد راس نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا توسب ایک ہو گئے، کورونا کے باعث اس سال داخلوں کا ہدف پورا نہ ہوسکا، شہری مہنگائی سے تنگ ہیں لیکن ہماری کارکردگی کا پانچ سال بعد موازنہ کیا جائے۔

ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ سکولوں میں ای ٹرانسفر کا نظام نافذ کرنے سے اڑھائی ارب کی کرپشن ختم کی، چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئےلاہور میں مارچ 2021 تک کرایہ کی بلڈنگز میں 100 نئے سکول بنانے کے ساتھ ایجوکیشن اتھارٹی کو5 موبائل سکول وینز بھی دی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer