سٹی 42:موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے ۔
واقعہ کو 24 روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس عابد ملہی کو گرفتار نہیں کر پائی ہے تاہم پولیس نے اب ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا ہے لیکن وہ اس بار بھی اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ۔ملزم عابد ملہی اپنی سالی سے ملنے کیلئے ننکانہ صاحب آیا تھا جہاں خاتون نے محلے داروں کی مدد سے پولیس کواطلاع کی لیکن عابد ملہی پولیس اہلکاروں کودیکھنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا ۔ پولیس جو نہی پہنچی تو عابد قبرستان کے راستے فرار ہو ا ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور بھاری نفری تعینات کر دی ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ا سے پہلے بھی پولیس اور عابد ملہی کا چار مرتبہ آمنا سامنا ہو چکاہے لیکن وہ گرفتار نہیں ہوا ، کچھ عرصہ قبل عابدملہی مانگا منڈی میں اپنے والد کے گھر موجود تھا لیکن وہاں سے بھی فرار ہو نے میں کامیاب ہوا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ موٹروے کیس میں ملوث عابد ملہی کے دوسرے ساتھی شفقت کو گرفتار کر لیا تھا جو کہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور کیس جاری ہے تاہم اس نے تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا اور موقع سے ملنے والے شواہد کے ساتھ شفقت کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا تھا ۔ ۔
کیس کی تفتیش میں مدد کرنے اور از خود گرفتار دینے والے وقار الحسن کو بھی پولیس کی جانب سے رہا کر دیا گیاہے جبکہ اس سے قبل پولیس نے وقار الحسن کے برادر نسبتی عباس کو بھی رہا کر دیا تھا جس نے شیخوپورہ پولیس کو از خود گرفتاری پیش کی ۔