پاک سری لنکا ٹاکرا: وزیراعلیٰ کا فول پروف سکیورٹی فراہم کرنیکا حکم

پاک سری لنکا ٹاکرا: وزیراعلیٰ کا فول پروف سکیورٹی فراہم کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار کا لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 میچوں کے لئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سری لنکا میچز کی سیکورٹی اور انتظامات کا جائزہ کے حوالے سے وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلی کق بتایا گیا کہ پولیس و سکیورٹی افسروں و جوانوں کو میچوں کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا،  شائقین کرکٹ کیلئے 9 پارکنگ ایریاز بنائے گئے ہیں، شائقین کرکٹ کوپارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے 68 شٹل بس سروس چلائی جائے گی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو باکس سکیورٹی دی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میچوں کے پرامن انعقاد کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اورمحکمے بہترین کوآرڈینیشن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، عثمان بزدار نے ہدایت جاری کی کہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے ساتھ دیگر انتظامات بھی اعلیٰ معیار کے ہونے چاہئیں۔

کابینہ کمیٹی برائے امن وامان میچوں کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لے، انہوں نے کہا کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں میچوں کا انعقاد یقینی بنائیں گے، میچوں کا پرامن ماحول میں انعقاد پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے، اس پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ کی میچوں کے دوران موثر ٹریفک پلان پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میچوں کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں مشکل نہیں ہونی چاہیے، ٹریفک صرف ٹیموں کی آمدورفت کے وقت بند کی جائے تاکہ شہریوں کوزیادہ دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی وزراء راجہ بشارت، محمد ہاشم ڈوگر، محمد تیمور خان بھٹی، عنصر مجید خان نیازی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،عسکری وسول حکام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران بھی شریک ہوئے۔

Shazia Bashir

Content Writer