سٹی42: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے تحت کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، قیمتوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں صارفین سے وصول کیا جائے گا۔