ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری ہدف تک جاری رہے گا: عبدالعلیم خان

صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری ہدف تک جاری رہے گا: عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری ہدف تک جاری رہے گا، سرکاری اراضی کی واگزاری میں شہری بھی تعاون کریں۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف شروع ہونے والا آپریشن آخری ہدف تک جاری رہے گا اور کسی سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری اراضی کی واگزاری میں شہری بھی تعاون کریں اور کسی جگہ بھی الجھاؤ کی کیفیت پیدا نہ ہونے دیں۔ تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمین کی واپسی کیلئے ہر ضلع کیلئے ٹارگٹ مقرر کر دیا گیا ہے.

اور صرف لاہور شہر میں31 ہزار کنال سے زیادہ  زمین پر  قبضہ ہے جس پر سابقہ حکومت کی مسلسل  10 برسوں  تک کی غفلت  قابل افسوس ہے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد کسی قسم کی سیاسی حمایت یا مخالفت نہیں بلکہ خالصتاً یہ ثابت کرنا ہے کہ سب سے سپریم آئین اور قانو ن ہے جس کی بالادستی کیلئے کسی قسم کی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer