ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو گندے انڈوں سے بچا لیا

 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو گندے انڈوں سے بچا لیا
کیپشن: City42 - PFA rotten egg
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) گندے انڈوں کی برآمدگی کا معاملہ مزید سنگین صورت حال اختیار کر گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 11 لاکھ گندے انڈوں کی ایک اور بڑی کھیپ پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے معاملے کی تحقیق خود شروع کی ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدر اور ڈائریکٹر ویجیلنس نے شہر سے باہر موجود سٹورز اور گوداموں پر خود ریڈ کی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اتنی بڑی مقدار میں گندے انڈوں کی مسلسل برآمدگی کا سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے۔ گندے انڈے کی خرید اور سٹوریج پر کروڑوں سرمایہ کاری کرنے والے یقینا کسی منظم کاروبار کا حصہ ہیں۔ موقع پر جانے کا مقصد انڈے فراہم کرنے والی ہیچریوں اور خریدنے والی انڈسٹری کا سراغ لگانا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچ کر گھناؤنے کاروبار میں ملوث تمام کردار قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer