لاہور میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع، منشابم کی فرنیچر مارکیٹ مسمار

لاہور میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع، منشابم کی فرنیچر مارکیٹ مسمار
کیپشن: City42 - LDA Operation illegal construction Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم، طاہر جمیل)لاہور میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا جو 22 روز تک جاری رہے گا، آج پہلے روز منشابم کی فرنیچر مارکیٹ  گراد ی گئی ہے اور انارکلی بازار میں دکانوں کے آگے بنے تھڑے اور بالائی منزلیں مسمار کردی گئیں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آج سے شروع ہونے والے تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 31 ہزار687 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزارکروائی جائے گی۔ آپریشن کا آغاز اُرود بازار اور انارکلی سے کردیا گیا۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنرکاکہناتھاکہ بازاروں میں عارضی وپختہ تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے گا۔ تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ تجاوزات و قبضہ کی ہوئی اراضی پر پر محکموں کی طرف سے نشانات لگا دیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلعی سطح پر مستقل انسدادِ تجاوزات سیل قائم کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور ، ڈی جی آئی آپریشنز، ایل ڈی اے اور ایم سی ایل تجاوزات مہم کے اہم ارکان ہوں گے۔ اجلاس میں عدالتی کیسوں کے حوالے سے مربوط لیگل سپورٹ کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ انسدادِ تجاوزات مہم میں بھاری مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔ تجاوزات ہٹانے کے لئے دو ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ ٹیم نمبر 1 ایل ڈی اے اور ایم سی ایل پر مشتمل ہو گی۔ ٹیم میں 40 ملازمین، 20 ٹرک اور دو لوڈرز شامل ہیں۔ ٹیم نمبر 2 میں ایم سی ایل اور والڈ سٹی شامل ہیں۔ ٹیم میں 40 ملازمین اور بھاری مشینری شامل ہیں۔ پولیس کی نفری بھی ٹیم کے ہمراہ ہو گی۔

ڈی سی لاہور نے کہاکہ شہری خود ہی تجاوزات کا خاتمہ کر دیں۔ علاوہ ازیں لاہورکے تمام زونز کی انتظامیہ نے تجاوزات پر سرخ رنگ سے کراس کے نشانات لگا دیئے۔ ان مقامات کی آج سے مسماری شروع کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer