( طیب سیف)اسمارٹ فون فار آل ،حکومتی سطح پر شہریوں کو آئی فون و دیگر مہنگے فون قسطوں پر ملیں گے۔
عام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اہم قدم اٹھا لیا،پی ٹی اے کیلئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی، نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں،بینکس قسطوں پراسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں گے ،اقساط ادا نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے فون بلاک کئے جائیں گے،نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے،نادہندگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔
نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا،دور دراز کے رہائشی کے ہاتھ میں فون، سیلولر آپریٹرز کیلئے بزنس کیسز بھی بنیں گے، کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے،ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے۔
اعلیٰ سطح اجلاس میں پی ٹی اے، سیلولر آپریٹرز، جی ایس ایم اے نے بھی شرکت کی۔