آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آغاز

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آغاز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف وفد پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن وزارت خزانہ میں ہوا، تعارفی سیشن میں گورنر سٹیٹ بینک اور معاشی ٹیم نے شرکت کی، آئی ایم ایف مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی گئی۔

آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان تکنیکی سطح پر مذاکرات کچھ دیر بعد ہوں گے۔

قبل ازیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات سے قبل وزیرخزانہ کی زیرصدارت معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرتوانائی، وزیرنجکاری، وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے، نگران وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم سے اہداف پر عملدرآمد اور تیاریوں پر بریفنگ لی۔