(کومل اسلم)شہر میں آلودگی کی شرح میں اضافہ،لاہور389انڈیکس کے ساتھ دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر برقرار رہا۔
مال روڈ پر آلودگی کی شرح 350ریکارڈ کی گئی،مراتب علی روڈ469،گنگام رام ہسپتال میں آلودگی کی شرح 389ریکارڈ کی گئی۔
شہر لاہور کا موسم خشک تاہم خنکی برقرار ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔