ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا

موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) شدید دھندکے باعث بابوصابو سے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔
 شہر لاہور کے گردوانوح میں سفیدی چھا گئی،موٹروے کو بابوصابو سے بند کردیا گیا،سی ٹی او لاہور کی شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل،موٹروے بندش کے باعث داخلی و خارجی راستوں پر لوڈ بڑھ گیا،بابو صابو، ٹھوکرنیاز بیگ ، شاہدرہ چوک، پرانے راوی پل پر وارڈنز کی نفری بڑھا دی گئی۔

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ دھند کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر غیر معمولی ٹریفک کا لوڈ رہے گا،سی ٹی او نے تمام پولیس وہیکلز کی فلیشر لائٹس آن رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 شہری فوگ لائٹس اور شیشوں پر نمی نہ ہونے دیں،ایمرجنسی کی صورت میں گاڑی کو انتہائی بائیں سائیڈ پر پارک کریں،چلتی گاڑی سے ہاتھ، منہ نکالنے سے پرہیز کیا جائے،شہری راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں،شہریوں کو راستہ ایپ اور ایف ایم 88.6 سے دھند کے بارے ہمہ وقت آگاہ رکھا جائے۔