ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیض آباد دھرنا کا ماسٹر مائینڈ جنرل فیض تھے، خواجہ آصف

Khwaja Asif, City42, General Faiz Hameed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ مین زیر سماعت معاملہ کے بارے میں نیوز چینل کے شو میں بڑا انکشاف کر دیا۔

سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا یہ انکشاف اس وقت سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہا ہے کہ سنہ 2017 میں فیض آباد دھرنا کا ماسٹر مائینڈ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دھرنے والوں کے ساتھ معاہدے میں فیض حمید کے بطور گواہ دستخط اوردھرنے والوں کوپیسے دینے کے واقعات واضح کرتےہیں کہ ماسٹر مائنڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ہی تھے۔

 خواجہ آصف نے سپریم کورٹ مین زیر سماعت فیض آباد دھرنا کیس میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کے اس استفسار کہ دھرنا کا ماسٹر مائینڈ کون تھا، کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کیا ہم میں اتنا دم تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس پرعمل کرواتے؟ فیض آباد دھرنے میں جو لوگ ملوث تھے وہ ہماری حکومت میں حکمران تھے۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات ہوجائیں گے۔