آدھی رات کو جیلانی پارک میں لہور لہور اے چائے میلہ کا افتتاح

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:   وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیلانی پارک میں ”لہور لہور اے“ثقافتی میلے کے تحت چائے فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میلے میں لگائے گئے چائے کے سٹالز دیکھے اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹی فیسٹیول کے انعقادکی کاوش کو سراہا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی چائے کے ہر سٹال پر گئے اورمنتظمین سے گفتگو کی۔انہوں نے سٹالز پر موجود شہریوں سے مصافحہ کیا اورٹی میلے کے بارے میں پوچھا۔
شہریوں نے ٹی میلے کے انعقاد کی تعریف کی۔شہریوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ سیلفیاں لیں اورتصویریں بنوائیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیملیز کے ساتھ آئے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔

شہریوں نےوزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسا وزیراعلیٰ پاکستان کی خوش قسمتی ہے۔آپ نے کام کرکے دکھایا ہے اورآپ کی سپیڈ کے سب معترف ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ کوئی وزیراعلیٰ اتنا کام نہیں کرسکا، جتنا آپ نے 9ماہ میں کیا ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے ٹی فیسٹیول کے بارے میں بریفنگ دی۔

محسن نقوی  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”لہور لہور اے“ثقافتی میلے کے تحت شاندار ٹی فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا ہے۔ شہری اس فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کیلئے جیلانی پارک آئیں۔میلے میں بچوں کی تفریح کیلئے بھی خصوصی اہتمام کیاگیا ہے۔
صوبائی وزراء منصور قادر،عامرمیر،اظفر علی ناصر،سیکرٹری فوڈ،کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنرلاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے