ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کی عبرتناک موت

Accused death in firing exchange
کیپشن: Accused death
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں کمسن زالے قریشی کو قتل کرکے لاش پلازہ کی چھت پر پھینکے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں دو روز قبل کمسن زالے کو بے دردی سے منہ بند کرکے گلا گھونٹ کر لاش پلازہ کی چھت پر پھینکنے کا کیس حل ہوگیا ، پولیس کی بنائی گئی سات رکنی کمیٹی کی تیز تفتیش سے ملزم دو روز میں سامنے آگیا اور دوران گرفتاری فائرنگ کے تبادلے میں بچی کا قاتل مارا گیا، ملزم اسامہ قریشی بچی کا پڑوسی ہے جس نے تفتیش سے فرار ہوکر دوران گرفتاری پولیس پر فائرنگ کی اور مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم اسامہ قریشی بچی کا محلہ دار ہے اور گھر میں آنا جانا تھا قتل والے دن بچی گھر سے چیز لینے نکلی تھی اور پلازہ میں داخل ہوئی تھی لیکن گھر نہیں پہنچی تھی ، ہلاک ملزم بچی سے زیادتی کرنے کی نیت رکھتا تھا اور شور مچانے پر بچی کو قتل کرکے چھت پر ہی پھینک دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچی کے والدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی میں مشکوک حرکات کے بعد اسامہ قریشی سے تفتیش جاری تھی ، ملزم کو جب تفتیش کے لیے بلایا گیا تو اس نے نمبر بند کیا اور شہر سے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

بعدازاں ایس ایس پی حیدرآباد بچی کے ورثاء سے ملنے ہیرآباد پہنچے،علاقہ مکینوں کے پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے، مقتول بچی زالے کے والد فیصل قریشی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ میری بچی کو ایس ایس پی نے اپنی بیٹی سمجھا،قاتل اسامہ گلی کے سامنے ہی رہتا ہے۔
مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ اس نے ایسا کیوں کیا اور میری بیٹی کو درندگی سے قتل کیا،پہلے بھی اسامہ کی شکایات تھیں لیکن ہم نے اسے ڈانٹ کر چھوڑ دیا تھا، اس کام کی امید نہیں تھی،امید کرتا ہوں آئندہ کسی کی بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer