(ویب ڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا عمران خان کی لڑائی پوری قوم کےساتھ ہے، کابینہ اگرمیری بات پرتوجہ دے دیتی توعمران خان کوگرفتارکرلیاجاتا، عمران خان میرےہاتھ چڑھ گیاتومعاف نہیں کروں گا۔
تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ریاست کےساتھ لڑرہاہے،اب عمران خان جھوٹ بول رہاہےکہ نیب میرےہاتھ میں نہیں تھا، عمران خان جھوٹ کی بنیادپرسب کررہاتھا،میرےخلاف جھوٹےکیسزبنوائے، کابینہ اگرمیری بات پرتوجہ دے دیتی توعمران خان کوگرفتارکرلیاجاتا، عمران خان کومیں بلوچستان مچھ جیل کی مرچی وارڈمیں رکھوں گا۔
وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ اخترمینگل نےوعدہ لیاہےکہ عمران خان کومرچی وارڈمیں رکھنا،رینجرز،ایف سی اوراسلام آبادپولیس کےجوان عمران خان کوگرفتارکریں گے، عمران خان میرےہاتھ چڑھ گیاتومعاف نہیں کروں گا،یہ جلدہی اپنےانجام کوپہنچ جائیں گے، اعظم سواتی اب کہہ رہےکہ ان پرتشددہواہے۔
دریں اثناء اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا مواد پر پابندیوں کے لیے نئی ترامیم کا فیصلہ کیاہے۔وزیرداخلہ نے سوشل میڈیاکے حوالے سےبل پارلیمنٹ میں لا نے کاعندیادیدیا۔ کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
کچھ چیزیں ایسی ہے جنہیں کنٹرول کرنا چائیے۔ جس کے لئے صحافی برداری ودیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے۔راناثنااللہ نے عمران خان کوسیاسی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہامذکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں یہ تو سیاستدان ہی نہیں ہے۔
بولےاگر عمران خان ہائیکورٹ کو یقین کراتے ہے تو آنے دیا جائے گا،صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کے منع کرنے کے باوجود کیا حکومت مذاکرات کرے گی؟سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے،کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے،جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہے تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں۔
صحافی نےسوال کیا کہ سوشل میڈیا اختیارات میں منتقلی حکومت لارہی ہے یہ کوئی اور لارہا ہے؟ جواب میں کہا کہ بل تو پارلیمنٹ میں آخر میں حکومت لارہی ہیں،سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کو اختیارات منتقلی پر مباحثہ ہوگا، عمران خان کواسلام آباد کے داخلے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔