(زین مدنی) سٹیج ،فلم کے نامور اداکار طارق ٹیڈی کی حالت بگڑ گئی، طارق ٹیڈی جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ طارق ٹیڈی اقبال ٹاؤن فاروق ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھیٹر اور فلم کے نامور اداکار طارق ٹیڈی کو انتہائی تشویشناک حالت کے باعث فاروق ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا ۔ الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈراما پرفارم کرتے ہوئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، انہیں فوری فاروق ہسپتال اقبال ٹاؤن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت بگڑتی دیکھ کرآئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔ ساتھی فنکاروں اور طارق ٹیڈی کے اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔