ایلون مسک نے بُلو ٹِک اکاؤنٹس کی فیس کم کردی

Elon Musk
کیپشن: Elon Musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مائیگروبلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے تصدیق شدہ یا بُلو ٹِک اکاؤنٹس کے خواہشمند صارفین کے لیے 8 ڈالر ماہانہ فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک ٹوئٹر کے اختیارات حاصل کرتے ہی ٹوئٹر کی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات لے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بامعاوضہ ماہانہ ممبر شپ کا اقدام جعلی اکاؤنٹس اور ٹرول کو شکست دینے کا واحد طریقہ ہے۔

ایلون مسک نے اس حوالے سے وضاحتی ٹوئٹس کے ذریعے کمپنی کی ماضی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر کی موجودہ پالیسی فرسودہ ہے، جس کے تحت بلیو ٹک اور عام صارفین کے درمیان تفریق پیدا کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک کے لیے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کی ماہانہ فیس ایڈجسٹ کی جائے گی تاکہ برابری کا تناسب برقرار رہے۔انہوں نے بتایا کہ فیس کی ادائیگی کے بعد جن صارفین کا بلو ٹک اکاؤنٹ ہوگا انہیں، جوابات، ٹیگنگ اور سرچ میں ترجیح دی جائے گی جس سے اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کو شکست دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی ان صارفین کو طویل ویڈیو اور آڈیو پوسٹ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی اور اشتہارات بھی ملیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ صارفین جو ٹوئٹر کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند پبلشرز ہیں ان کے لیے پے وال بائی پاس کی سہولت دی جائے گی۔ پے وال بائی پاس ایک ایسی سہولت ہے جس سے لاک کیے گئے مواد تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔

ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ بلیو ٹک والے اکاؤنٹ مستقبل میں زیادہ بااختیار ہوں گے اور ایسے صارفین کو ہر ماہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی (جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1774 روپے بندتی ہے)۔انہوں نے شکایت کرنے والے تمام صارفین کو ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ ’آپ شکایت کرتے رہیں لیکن ماہانہ فیس 8 ڈالر ہی ہوگی‘۔

انہوں نے بتایا کہ فیس کی وصولی سے حاصل کردہ ریونیو ٹوئٹر کے منفرد تخلیق کاروں کو انعام دیئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشہور شخصیات بالخصوص سیاست دانوں کے لیے ایک ثانوی ٹیگ متعارف کروایا جائے گا۔